ڈی پی او مظفر گڑھ طارق ولایت کو ترقی کے بیج لگادئے گئے

جنوبی پنجاب پولیس آفس میں بیج لگانے کی تقریب منعقد ہوئی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نےڈی پی او مظفر گڑھ طارق ولایت کو ترقی کے بیج لگائے۔
ڈی پی او مظفر گڑھ طارق ولایت کو گریڈ 19میں ایس ایس پی کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے ڈی پی او طارق ولایت کو ترقی ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترقی ملنا ایک اعزاز ہے ترقی کے ساتھ ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں
انہوں نے کہا کہ قانون کے دائرہ میں رہ کر لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں، اور اپنے پیشہ ورانہ امور میں بہتری کے لیے کوشاں رہیں۔
انہوں نے ترقی پانے پر ڈی پی او مظفر گڑھ ہو قرآن پاک کا تحفہ دیا اور کہا کہ قران پاک ہدایت اور راہنمائی کا عظیم سر چشمہ ہے۔
اس موقع پر جنوبی پنجاب پولیس آفس کے افسران بھی موجود تھے، جبکہ جنوبی پنجاب کے ریجنل اور ضلعی پولیس افسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنس تقریب میں شرکت کی۔