Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی راجن پور سے رخصتی

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان سے راجن پور سے تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے الوادعی ملاقات کی ۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے فیصل گلزار کی بطورڈی پی او راجن پور تعیناتی کے دوران خدمات کو سراہا ، اور انہیں یادگاری شیلڈ دی ۔
کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ تبادلہ سرکاری ملازمت کا لازمی جزو ہے، لیکن افسر کا اخلاق اور جائے تعیناتی پر پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی احسن انداز سے انجام دہی بہت سی مثبت یادوں کا سبب بنتی ہے ۔
انہوں نے فیصل گلزار کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
واضح رہے کہ فیصل گلزار کی نئی تعیناتی اوکاڑہ میں بطور ڈسٹرکٹ پولیس افسر کی گئی ہے، ڈی پی او فیصل گلزار نے کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی قیادت اور راہنمائی میں انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا جس سے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں سہولت ملی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button