ڈاکٹر غلام اسحاق ڈپٹی رجسٹرار (ایچ آر) ایمرسن یونیورسٹی تعینات

ایمرسن یونیورسٹی کے ڈاکٹر غلام اسحاق کو ڈپٹی رجسٹرار (ایچ آر) کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق ڈاکٹر غلام اسحاق جامعہ کے سینئر اور باصلاحیت اساتذہ میں شمار ہوتے ہیں، جو تدریس اور انتظامی امور میں گراں قدر تجربہ رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر غلام اسحاق نامور جامعات میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں، جن میں ریسرچ سیل کے انچارج،بطور ٹرینر، ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ، اور اسکریننگ و بھرتی کمیٹی سمیت دیگر اہم کمیٹیوں کے رکن کے طور پر کام شامل ہے۔
ان کی سابقہ خدمات میں یونیورسٹی آف لاہور میں ایم فل اپلائیڈ سائیکالوجی کے پروگرام کی تجویز دینا، شیخ زید اسپتال ملتان میں ٹرینی سپر وائزر کے طور پر فرائض انجام دینا، اور لاہور لیڈز یونیورسٹی، انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب ملتان میں سینئر لیکچرر، اسسٹنٹ پروفیسر اور ریسرچ سیل کے کوارڈینیٹر کے طور پر کام کرنا شامل ہیں۔
ڈپٹی رجسٹرار (ایچ آر) کا اضافی چارج دینے کا مقصد جامعہ میں انسانی وسائل کے انتظام کو مزید مؤثر اور فعال بنانا ہے۔
ڈاکٹر غلام اسحاق نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے یونیورسٹی کی ترقی، معیارِ تعلیم کے فروغ، اور انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر غلام اسحاق نہ صرف اپنی تدریسی صلاحیتوں کے لیے مشہور ہیں بلکہ انتظامی معاملات کو بھی کامیابی سے نبھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر غلام اسحاق اپنی نئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔