Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے سکالر ڈاکٹر حافظ ریحان ندیم کی پی ایچ ڈی مکمل

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر حافظ ریحان ندیم نے اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔

پبلک ڈیفنس کے دوران ڈاکٹر حافظ ریحان ندیم نے سوالات کے جوابات دیے ،اور اپنی تحقیقی سرگرمیوں کے دوران ہونے والے تجربات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

اس پبلک ڈیفنس میں چکن گوشت کی پروڈکٹس کو مصنوعی اجزاء سے محفوظ کرنے کی بجائے نیچرل اجزاء سے محفوظ کرنے پر تجاویز پیش کی گئیں۔

مزید یہ کہ نیاز بو کی لوکل پیداوار اور اس سے آئل نکال کرکے استعمال کرنے اور ایکسپورٹ کرنے کی ترغیب بھی دی گئی۔

ڈاکٹر ریحان ندیم کے سپروائزر ڈائریکٹر شعبہ فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر تھے جبکہ ایکسٹرنل ایگزامینر پروفیسر ڈاکٹر طاہر ظہور تھے۔

اس موقعہ پر ڈین فیکلٹی آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی ، چیئرمین شعبہ فوڈ سائنسز ایگری کلچر یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق ، ڈاکٹر محمد ریاض ، ڈاکٹر توصیف سلطان ، ڈاکٹر طارق اسماعیل ، ڈاکٹر انیلہ حمید ، ڈاکٹر ماجد حسین ، ڈاکٹر عامر اسماعیل ، ڈاکٹر خرم افضل ، ڈاکٹر میمونہ ، ڈاکٹر عدنان امجد ، ڈاکٹر در شہوار ، ڈاکٹر سمیم ، ڈاکٹر قمر سلیم ، ڈاکٹر خرم اور طلباء طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button