Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈاکٹر اقرار احمد ہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کے نئے چیئرمین تعینات

ڈاکٹر اقرار احمد خان پی ایچ ای سی کے نئے چیئرمین تعینات کردیے گئے ، چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا عہدہ گزشتہ 6 ماہ سے خالی تھا، وزیر اعلیٰ نے انٹرویو کے ذریعے 3 ناموں میں سے ڈاکٹر اقرار احمد خان کو چنا ہے۔

ڈاکٹر اقرار احمد خاں کو 4 سال کیلئے چیئرمین تعینات کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرز رہ چکے ہیں، ڈاکٹر اقرار تین مرتبہ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر ہوئے ،ڈاکٹر اقرار احمد خان ممتاز زرعی سائنسدان ہیں، ڈاکٹر اقرار احمد خان کو حکومت پاکستان ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز اعزازات سے نواز چکی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button