Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈاکٹر عشرت حسین کا زرعی یونیورسٹی کا دورہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کا دورہ کیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں زراعت کے شعبے میں ترقی کے لئے زرعی یونیورسٹی ملتان کا کردار انتہائی اہم ہے، زراعت کے شعبے میں ترقی کے لئے یونیورسٹی اور انڈسٹری کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے بتایا کہ یونیورسٹی ریسرچ اور آؤٹ ریج میں انڈسٹری کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔

اس کے علاوہ انڈسٹری اور یونیورسٹی کے اشتراک سے کسانوں کی رہنمائی کے لیے مختلف سیمینار اور ورکشاپس منعقد کئے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر عشرت حسین نے یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ اور سی ای۔او۔رائز اے جی غلام فرید بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں