ڈاکٹر محمد علی شاہ کو گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی کا اضافی چارج مل گیا
پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ کو گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے، انہیں یہ چارج گذشتہ ماہ کی 22 تاریخ سے دیا گیا ہے ان کی پیش رو ڈاکٹر شازیہ کو خواتین یونیورسٹی سیالکوٹ کا مستقل وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا۔
واضح رہے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ایک لمبے عرصہ سے مستقل وائس چانسلر سے محروم چلی آ رہی ہے، مستقل وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر علی زیدی جب ریٹائر ہوئے تو اس وقت اضافی چارج اس وقت کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عدنان کو دے دیا گیا، وہ مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہوئے تو اس یونیورسٹی کی ڈین آف سائنس و پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شازیہ کو اس عہدے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔
ان کے جانے کے بعد یہ اسامی 22 اکتوبر سے خالی پڑی تھی، اس عہدے کا اضافی چارج ڈاکٹر محمد علی شاہ جو پنجاب یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر ہیں کو سونپ دیا گیا۔