Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈاکٹر محمد شہباز کے اعزاز میں لودھراں میں خصوصی تقریب

نامور ماہر تعلیم اورماہر ماحولیات ڈاکٹر محمد شہباز کو اہل لودھراں کی جانب سے پاکستان کے مؤثر ترین محقق کے اعزازسے نوازاگیا۔

اس سلسلے میں خصو صی تقریب جامع سراج العلوم کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد میاں کی رہائش گاہ پرمنعقد ہوئی ۔

تقریب میں وزیرمملکت برائے داخلہ امور عبدالرحمن خان کانجو کے ترجمان ملک عطاءاللہ اعوان نے ان کی جانب سے ڈاکٹر محمد شہباز کو سوینیئر پیش کیا ۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرشہباز نے دنیا بھر میں پاکستان کانام روشن کیا ،حکومت پاکستان بھی ان کی خدمات کااعتراف ضرور کرے گی ۔

اس موقع پرنامورماہر تعلیم پروفیسر جی ایم قمر ، جامع سراج العلوم کے ناظم اعلیٰ مولانامحمد میاں ، مرزا سلیم اختر، شیخ اکرم ،شیخ حامد علی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button