Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی نئی کتاب جدیدیت اور نوآبادیات کی تقریب پذیرائی

شعبہ اردو بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں عکاس ادبی فورم کے زیراہتمام معرو ف دانشور ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی نئی کتاب جدیدیت اور نوآبادیات کی تقریب پذیرائی منعقد ہوئی۔
جس کی صدارت صدر شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی نے کی۔
مہمان خصوصی صاحب کتاب ڈاکٹر ناصر عباس نیر تھے۔ تقریب میں سرائیکی زبان کے معتبر شاعر اور ناول نگار رفعت عباس نے گفت گو کرتے ہوئے ڈاکٹر ناصر عباس نیر کو دھرتی زاد قرار دیا اور کہاکہ انہو ںنے اپنی تحریروں میں ہمارے خطے کے مقامی آدمی کا مقدمہ پیش کیا ہے وہ مقامی آدمی جو گزشتہ پانچ ہزار سال سے مختلف اقوام کے نوآبادیاتی جبر کا شکار رہا ہے اور اس جبر کے سلسلہ کے آخری کڑی انگریزوں کی ہندوستان میں نوآبادیاتی حکومت تھی۔
انہوں نے مزید کہاکہ نوآبادیاتی حکمرانوں نے ہمارے خطے کے مقامی آدمی کو تہذیب یافتگی کے نام پر اپنی تہذیب ، اپنی زبان اور اپنے رسوم و رواج سے توڑ کر ایسا لبادہ پہنانے کی کوشش کی جو کبھی بھی اس پر جچ نہیں سکتا ۔
ڈاکٹر ناصر عباس نیر نے اپنی نئی کتاب میں جدیدیت کو اپنے مخصوص تہذیب ایجنڈے کے ساتھ واضح کیا ہے۔ دانشور اور کالم نگار رانا محبوب اختر نے اپنی گفتگو میں مغربی جدیدیت کے تناظر میں موجود تحریکوں اور انقلابات پر وقیع انداز میں روشنی ڈالی اور ڈاکٹر نیر کی کتاب سے مختلف اشعار کی مثالوں کے ساتھ یہ واضح کیا کہ جدیدیت جس مخصوص ایجنڈے کو اپنے ساتھ لے کر تمام نوآبادیاتی خطوں پر نازل ہوئے۔تو ان کی مزاحمت کی طرح مقامی آدمی کی طرف سے کی گئی ۔
ناصر عباس نیر کی کتاب پر الیاس کبیر نے ایک جامع تبصرہ پیش کیا۔آخر میں صاحب کتاب ڈاکٹر ناصر عباس نیر نے جدیدیت کی مختلف صورتوں اور بالخصوص نوآبادیاتی جدیدیت کی تمام جہتوں کو واضح کیا۔اور اردو کے مختلف نثرنگاروں اور شعراء کے کلام سے مثالوں کے ساتھ یہ واضح کیا ۔
انہوں نے کس طرح مغرب کے مخصوص ایجنڈے کو پروان چڑھانے کی کوشش کی۔ تقریب کے پیش کار ڈاکٹر خاور نوازش تھے۔
جنہوں نے آخر میں عکاس ادبی فورم کے تمام ممبران اور طلباء کو اس تقریب کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ اور اعلان کیا کہ ایک ماہ بعد اس پلیٹ فارم سے سرائیکی شاعر اور ناول نگار رفعت عباس کے نئے ناول نم ک کا جیون گھر کی تقریب پذیرائی منعقد ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button