Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے ڈاکٹر نثار شاہ ریٹائر ہوگئے

ڈیپارٹمنٹ آف فارما سیوٹکس بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین شاہ کی ریٹائرمنٹ کے موقعہ پر ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

جس کی صدارت وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے کی ۔
اس موقعہ پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد ، پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل ، ڈاکٹر محمد فواد رسول ، ڈاکٹر محمد عمران ، ڈاکٹر فیصل عثمان ، ڈاکٹر محمد حنیف ، ڈاکٹر جہاں زیب مدثر ، ڈاکٹر فرقان محمد اقبال ، ڈاکٹر رانا محمد انیس ، ڈاکٹر وسیم اشرف ، ڈاکٹر حنا رضا، ڈاکٹر فاطمہ ثاقب نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور زبردست الفاظ میں پروفیسر ڈاکٹرسید نثار حسین شاہ کی فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی کے علاوہ فارمیسی پروفیشن کے لیے ان کی خدمات کو بھی نئے آنے والوں کے لیے ایک مشعل راہ قرار دیا۔ اور تمام فیکلٹی ممبران نے ان کے جاری کردہ پراجیکٹس کو جاری رکھنے کا عہد کیا۔
اس موقعہ پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے بھی پروفیسر ڈاکٹر سیدنثار حسین شاہ کی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے لیے خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا، اور مستقبل میں بھی اس سے استفادہ کرنے کا عہد کیا ۔

آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے فیکلٹی آف فارمیسی کی جانب سے ڈاکٹر سید نثار حسین شاہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی، جبکہ رجسٹرار صہیب راشد خان اور خزانہ دار صفدر عباس خان نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button