Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

راؤ امجد علی خان دوبارہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) نشتر ہسپتال ملتان تعینات

پنجاب حکومت نے نشتر ہسپتال ملتان کی انتظامیہ میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے ڈاکٹر راؤ امجد علی خان کو دوبارہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) تعینات کر دیا ہے۔ اس سے قبل، ستمبر 2023 میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہسپتال کے اچانک دورے کے دوران ڈاکٹر راؤ امجد کو معطل کر دیا تھا۔

ڈاکٹر راؤ امجد نے معطلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ سے رجوع کیا، جس نے انہیں عہدے پر بحال کر دیا۔ بعد ازاں، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے انہیں دوبارہ ایم ایس نشتر ہسپتال مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ۔

دوسری جانب، سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر ریاض مستوئی کا تبادلہ کر کے انہیں چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایم ایس تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ تقرریاں پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں انتظامی بہتری کے لیے کی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button