Breaking NewsSportsتازہ ترین

جنوبی پنجاب چیس چیمئین شپ ڈاکٹر صدیم لودھی نے جیت لی

ڈسٹرکٹ چیس ایسوسی ایشن اور ڈسڑکٹ سپورٹس ایسوسی ایشن کے تعاون جنوبی چیس چیمئین شپ کا انعقاد سپورٹس ہاسٹل کے ہالز میں کیاگیا جس میں 52کھلاڑیوں نے شرکت کی،جبکہ بہاولنگر کی نمائندگی خاتون کھلاڑی کاشفہ کامران نے کی ۔

جاری ہونے والےنتائج کے مطابق سوئس لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے چیمپین شپ چھ پوانٹس کے ساتھ پہلے نمبر رہے ،وہ پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہے، انہوں نے نیشنل ماسٹر گلریز اور مدثرا قبال کو ہرایا۔

دوسرے نمبر پر آنے والے رمضان مٹھن ٹرافی اور کیش پرائز وصول کرتے ہوئے

دوسرے نمبر پر رمضان مٹھن رہے ، راجن پور کے سبط علی تیسرے ، وہاڑی کے ہارون رفیق چوتھے نمبر رہے ، ٹاپ بورڈ پر کھیلنے والے نیشنل ماسٹر گلریز نذیر ایک بازی ہارنے کے بعد 5ویں پوزیشن پر رہے ، کاشف شفیق چھٹے، ذوہیب علیم ساتویں ، مدثر اقبال 8ویں ، حافظ غلام مصطفیٰ نویں، ، اسامیہ اسد دسویں ، ڈاکٹر اشفاق احمد 11ویں ااور خالد محمود قریشی 12 نمبر پر رہے ۔

تیسرے نمبر آنے والے سبط علی اپنا انعام لتیے ہوئے

مہمان خصوصی چودھری ذوالفقار انجم نے فاتح ٹورنامنٹ ڈاکٹر صدیم لودھی کو 30ہزار، رمضان مٹھن کو 20اور سبط علی کو 10 ہزار روپے انعام دیا، جبکہ چار نمبر پوزیشن سے لیکر 12 نمبر پوریشن تک کے کھلاڑیوں کو 5 ہزار روپے فی کس دیا گیا۔

چودھری ذوالفقار انجم پوزیشن ہولڈرز کو 5 ہزار فی کیس کا کیش پرائز دیتے ہوئے

ملتان کے سینئر شاطر نذیر ملتانی مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے بیٹے کو 10ہزا ر روپے کا خصوصی انعام دیاگیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صنعت کار چودھری ذوالفقار انجم نے کہا کہ کھیل جسم ودماغ کو تروتازہ رکھتے ہیں شطرنج ایسا کھیل ہے، جس سے دماغ فعال رہتا ہے اور اپنے مستقبل کے بارے میں بہتر منصوبہ بندی کرسکتا ہے ، کھیل کے گراونڈ آباد ہوں گے تو ہمارے بچے صحت مند ہوں گے۔

اس کھیل کو سکولوں میں بھی متعارف کرانا چاہیے تاکہ بچوں میں ڈسپلن پیدا ہوسکے ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیس ایسوسی ایشن کے صدر مسعود بخاری، ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم بھی موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں