Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈاکٹر سعید شفقت پیف بورڈ آف ڈائریکٹر کے نئے چیئرمین منتخب

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن صدر دفتر میں پیف بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا 82واں اجلاس ہوا۔

اس موقع پر اتفاق رائے سے ڈاکٹر سعید شفقت (ماہر تعلیم) کو پیف بورڈ آف ڈائریکٹر کا نیا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔

اجلاس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے نوید شہزاد مرزا (ایڈیشنل سیکرٹری)، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے حسن فاروق(اسسٹنٹ چیف، ایجوکیشن )، فنانس ڈیپارٹمنٹ سے قراۃالعین ظفر (ڈپٹی سیکرٹری )، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے شاہین محبوب (ڈپٹی سیکرٹری)، یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے ڈاکٹر انتظار حسین بٹ(ڈائریکٹر، ، لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے معظمہ مسعود (ڈائریکٹر،)نے شرکت کی، جبکہ ڈاکٹر اعظم چوہدری (ماہر تعلیم) اور ڈاکٹر باسط خان (ٹیکنوکریٹ) اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔

منیجنگ ڈائریکٹر پیف منظر جاوید علی نے تمام بورڈ ممبران کو پیف آمد پر خوش آمدید کہا، اور ڈاکٹر سعید شفقت کو پیف بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین بننے پر مبارکباد پیش کی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید شفقت نے چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن منتخب ہونے پر تمام بورڈ ممبران اور ایم ڈی پیف کا شکریہ ادا کیا، اور اس توقع کا اظہار کیا کہ تمام ممبران کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا اور ایک دوسرے کی مدد سے پیف کے تعلیمی منصوبوں میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

چیئرمین پیف نے کہا کہ پیف پارٹنرز اور تمام پیف ٹیم تعلیم کے میدان میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیف کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کامیاب ماڈل ہے اور اس ماڈل کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔

اجلاس کے دوران چیئرمین پیف نے پیف سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کی خدمات کو بھی سراہا۔

چیئرمین پیف نے کہا کہ پیف سکولوں میں پڑھانے والے تمام اساتذہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، اور پیف کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button