Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈاکٹر شاہد منیر 4 سال کیلئے پی ایچ ای سی کے چیئرمین مقرر

10ماہ کے بعد چیئرمین پنجاب ایچ ای سی کی تعیناتی کردی گئی، اب ڈاکٹر شاہد منیر پی ایچ ای سی کے چیئرمین ہونگے۔

ڈاکٹر شاہد منیر اس سے قبل جھنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر تھے، دس ماہ سے پی ایچ ای سی کے چیئرمین کا عہدہ خالی تھا،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے منظوری دی،ستمبر 2021میں ڈاکٹر فضل احمد خالد کے استعفٰی کے بعد عہدہ خالی ہوا تھا۔

ڈاکٹر شاہد منیر پنجاب یونیورسٹی کیمیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریجوایٹ ہیں، جو پنجاب یونیورسٹی کول ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں، ڈاکٹر شاہد منیر کنٹرولر امتحانات پنجاب یونیورسٹی بھی تعینات رہے ، جبکہ یونیورسٹی آف سرگودھا اور یونیورسٹی آف میانوالی کے واٸس چانسلر کی اضافی ذمہ داریاں بھی نبھاتے رہے۔

ڈاکٹر شاہد منیر نے یونیورسٹی آف لیڈز برطانیہ سے پی ایچ ڈی کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button