Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

"ڈی رپورٹرز” ایکسکلوزیو :پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سریز ملتان منتقل ہونے کا امکان، تیاریاں شروع

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون سریز ملتان میں منعقد ہونے کا امکان ہے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون سیریز 8 جون سے شروع ہورہی ہے، جس کےلئے ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان میں تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔

نکولز پُورن ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ جیسن ہولڈر کو آرام دیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈین اسکواڈ میں شائی ہوپ، اینکروما بومر، شامراہ بروکس، کیسی کارٹی، عقیل حسین، الزاری جوزف شامل ہیں۔اس کے علاوہ برینڈن کنگ ، شیرمن لوئیس ، کائیل میئرز، اینڈرسن فلپ، راومن پوول، جیڈن سیلز، روماریو شیفرڈ اور ہیڈن والش جونیئر بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

ابھی تک یہ میچز راولپنڈی میں منعقد ہونے تھے جو 8، 10 اور 12 جون کو شیڈول ہیں، مگر عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ میچز ملتان منتقل کرائے جاسکتے ہیں۔

جس کےلئے سیکورٹی ادارے متحرک ہوگئے ہیں، اور کھلاڑیوں کی سیکورٹی کےلئے رپورٹس طلب کرلی گئیں ہیں۔

اس سلسلے میں اہم اجلاس ضلعی انتطامیہ کے افسروں کا آج منگل کو ہوگا، جس میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان بریفنگ دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button