Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

زکریا یونیورسٹی میں منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کا کارندہ پکڑا گیا

زکریا یونیورسٹی میں منشیات کے پھیلاو کے حوالے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور نارکوٹیکس کنٹرول ، پولیس نے ملکر ایک آپریش لانچ کیا، جس میں ڈائریکٹر عبداللہ خان ، مبشر ریاض، مجید نانڈلہ، چودھری سعیدسیال، اور ارشاد احمد نے حصہ لیا ۔

آپریشن سورج میانی کے علاقے میں کیاگیا جہاں رانا عمران چرس ، آئس اور ہیروئین سپلائی کا کام کرتا ہے۔

چھاپے کے دوران رانا عمران فراد ہوگیا، تاہم ایک کارندہ پولیس کے قابو میں آگیا ،جس نے بتایا کہ زکریا یونیورسٹی میں بھیکاری خواتین کے ذریعے کمیشن پر منشیات سپلائی کی جاتی تھیں ، جبکہ کچھ سفید پوش افراد بھی اس گروہ کے سپورٹ میں شامل ہیں۔

جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کےلئے آپریشن جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button