Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملک غلام مرتضیٰ ریٹائر ہوگئے

ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان ملک غلام مرتضیٰ اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوگئے۔

اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تمام افسران اور عملے نے شرکت کی۔

ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف نے کہا کہ ملک غلام مرتضیٰ نے دوران ملازمت نہایت ہی شاندار طریقے سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیے، اور کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی کسر نہ اٹھارکھی۔

اس کے ساتھ ساتھ ان کی رہنمائی میں ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا جو کہ مستقبل میں ہمارے لیے مشعل راہ ثابت ہوگا۔

ملک غلام مرتضیٰ نے کہا کہ آپ سب دوستوں کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے میرے آج کے دن کو میرے لیے یادگار بنادیا۔

باعزت ریٹائرمنٹ ہر ملازمت پیشہ شخص کا خواب ہوتا ہے۔اللٰلہ کا شکر ہے کہ آج اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیکر باعزت ریٹائر ہورہا ہوں۔

دوران ملازمت آپ سب دوستوں کا بھرپور تعاون حاصل رہا، جس پر آپ سب کا مشکور ہوں۔

تقریب کے آخر میں ملک غلام مرتضیٰ کو اعزازی شیلڈ دی گئی، اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں