Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک نتائج 2023 : دعا شاہد کا اعزاز

ملتان(خصوصی رپورٹر) معروف فوٹو جرنلسٹ شاہد سعید مرزا کی بیٹی دعا شاہد نے میڑک کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی۔
گورنمنٹ ماڈل مسلم ہائی سکول کی طالبہ دعا شاہد نے 944 نمبر لیکر سکول میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔
دعا شاہد نے کامیابی کو اپنے والدین کی دعا اور اساتذہ کی محنت کا ثمر قرار دیا۔