Breaking NewsEducationتازہ ترین
اقلیتی طلباء کیلئے ای لرننگ و ای روز گار پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

اقلیتی طلباء ہنر سیکھ کر برسر روزگار ہوں گے، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کو ٹاسک تفویض کر دیا، مسیحی ،ہندو، پارسی و دیگر اقلیتی کمیونٹی کے طلباء کو پنجاب حکومت مالی سپورٹ کرے گی۔
اقلیتی طلباء کسی بھی تعلیمی ادارے سے تکنیکی تعلیم حاصل کرسکیں گے، طلباء کو روزگار کے لئے مطلوبہ کورسز کرنے میں مدد فراہم کی جا ئے گی۔
پنجاب بھر میں اقلیتی طلباء کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے، صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ منصوبے سے متعلق وزیر اعلیٰ کو بریفننگ دینگے، پنجاب حکومت نے مطلوبہ وسائل فراہم کرنے کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ۔