Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : ای روزگار پروگرا م کے تحت طلباء طالبات کے لیے ٹریننگ سیشن

ل بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ای روزگار پروگرا م کے تحت طلباء طالبات کے لیے ٹریننگ سیشن کرنے کے حوالے سے ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے کہ جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ نوجوان نسل ٹیکنالوجی سے بخوبی واقف ہوں، اور وہ اتنے ٹرینڈ اور پراعتماد ہوں کہ زندگی کے کسی بھی لمحے وہ اس ٹریننگ کی بنیاد پر اپنا روزگار خود سٹارٹ کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں۔

زکریا یونیورسٹی ملتان اور ای روزگار کے مابین ایم او یو سائن

وائس چانسلر نے ای روزگار پروگرام کو سراہا ،انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ لاہور کے پروگرام منیجر رانا اعجاز فاروق نے ای روزگار پروگرام کی افادیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی، اور بتایا کہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ، لودھراں اور لیہ سمیت پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں میں ای پروگرام کے حوالے سے طلباء کے لیے تربیتی سیشن سٹارٹ کیے جارہے ہیں۔

فوکل پرسن ڈاکٹر تسمان پاشا نے کہا کہ توقع کرتے ہیں کہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے طلباء طالبات بھی اس پروگرام کے تحت خود کو مضبوط کریں گے، اور خود کفیل ہوں گے ۔

اس موقع پر متعدد چیئرمین حضرات نے اپنی تجاویز بھی دیں، اور اس پروگرام کی افادیت و اہمیت اور موجودہ دور کے چیلنجز کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی۔

اجلاس میں میں تمام شعبہ جات کے چیئرمین حضرات اور بی زیڈ یو ، لیہ اور لودھراں سنٹر ز کے اساتذہ نے شرکت کی۔

اجلاس کے موقع پر ڈاکٹر شوکت ملک بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button