فرائیڈے سپر لیگ فٹبال چیمپئن شپ : ایگل کلب کی جیت
ایگل فٹبال کلب اور طارق شہید فٹبال کلب کے اشتراک سے ڈویژن سپورٹس گراؤنڈ میں جاری فرائیڈے سپرلیگ فٹبال چیمپئن شپ میں مدنی فٹبال کلب اور ایگل فٹبال کلب کے مابین میچ کھیلا گیا جو کہ ایگل کلب نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت کر تین اہم پوائنٹس حاصل کر لئے۔
فاتح ٹیم کی جانب سے فہد، شرجیل نے گول کئے مدمقابل ٹیم کی جانب سے واحد گول ایلن نے کیا۔
رایفری کے فرائض عابد چشتی نے انجام دیے ، مہمان خصوصی صدر ڈی ایف اے ملتان میاں جاوید قریشی تھے ۔
اس موقع پر رانا نوید اکرم،عارف محمود، شیخ مقیم، محمد علی بھٹی، سجاد احمد ودیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں جاوید قریشی نے کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔
مذکورہ کلبز کی جانب سے لیگ ایونٹ کا انعقاد خوش آئیند اقدام ھے، ایسے ایونٹ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو اپنے جوہر دکھانے کے مواقع ملتے ہیں