Breaking NewsEducationتازہ ترین
ارلی چائلڈ ایجوکیشن رومز میں بچوں کی کٹس دستیاب نہ ہونے کا انکشاف

صوبہ بھر کے پرائمری سکولوں کے ارلی چائلڈ ایجوکیشن رومز میں بچوں کو پڑھانے کیلئے کٹس دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ارلی چائلڈ ایجوکیشن رومز میں بچوں کو پڑھانے کیلئے ماڈلز کی کٹس اڑھائی سال قبل فراہم کی گئی تھیں۔
پنجاب بھر میں پانچ ہزارسے زائد طلباء پڑھتے ہیں، نوے فیصد سکولوں نے ای سی ای رومز کیلئے نئی کٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ سکولوں کے پاس فنڈز کی گنجائش نہیں کہ نئی کٹس خرید سکیں۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فی الفور سکولوں کو ای سی ای کٹس فراہم کریں۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ای سی ای رومز کی اپ گریڈیشن کیلئے معاملات زیر غور ہیں، جلد فنڈز جاری کردئیے جائیں گے۔