Breaking NewsEducationتازہ ترین
ارلی چائلڈ ایجوکیشن نے تنخواہیں بڑھادیں

ارلی چائلڈ ایجوکیشن کےلئے تعینات آیا کی تنخواہ 8 ہزار روپے کردی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ ارلی چائلڈ ایجوکیشن کےلئے سکولوں میں آیا تعینات کی گئیں ہیں ، جن کو ماہانہ 4 ہزار روپے اعزازیہ دیا جاتاہے، تاہم اب اس میں اضافہ کردیاگیا ہے۔
جاری مراسلے کے مطابق اب آیا کو 8ہزار روپے ماہانہ ادائیگی کی جائے گی ، سکول کی پرنسپل نان سیلری بجٹ سے یہ رقم ادا کرے گی ۔
اگرنان سیلری بجٹ دستیاب نہ ہوتو فروغ تعلیم فنڈز سے یہ ادائیگی کی جائے۔