Breaking NewsEducationتازہ ترین
موسم گرما کی تعطیلات قبل از وقت کرنے کی افواہوں کی تردید کردی گئی

محکمہ سکولز نے کہا ہے کہ قبل از وقت چھٹیوں کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سکولوں میں موجودہ تعلیمی سیشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔
گرمی کی چھٹیوں کے حوالے سے پرپوزل آئندہ ہفتے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو بھجوائی جائے گی۔
سکولوں میں جون اور جولائی دوماہ کی چھٹیاں ہوں گی۔نیاء تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق گرمی کی چھٹیوں کا سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا، سرکاری اسکولوں کے بچوں کو نیا سلیبس گرمی کی چھٹیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔چھٹیوں کے بعد یکم اگست سے نیا تعلیمی سال شروع ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرمی کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن آئندہ ہفتہ جاری ہونے کا امکان ہے۔