Paid ad
Breaking NewsEducationNationalتازہ ترین

اسلامی جمعیت نے ارتھ ڈے منایا، شجرکاری کی اپیل

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام ارتھ ڈے کے حوالے سے ملک بھر میں تقریبات انعقاد کیا گیا۔
ملک بھر کی جامعات، کالجز اور رہائشی حلقوں میں درخت لگائے ۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان شکیل احمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلین اور گرین عزم کے تحط ملک بھر میں ایک لاکھ درخت لگائے جائیں گے.انسانی بے احتیاطیوں کی بدولت کرہ زمین پر حالات بد سے بد ترین ہوتے جارہے ہیں.جس سے ہمارے وطن میں آلودگی پیدا ہو رہی ہے.ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے انسانی زندگی میں بہت سی مشکلات آ رہی ہیں.ہمارا عزم کلین اور گرین پاکستان بنانا ہے۔ ہم ملک پاکستان کے طلبہ سے گزارش کرتے ہیں کہ اس عزم میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ملک پاکستان کو آنے والے خطرات سے دور رکھا جاسکے۔درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے-تو آئیے ہم بھی اپنے اپنے حصے کا پودا لگا کر پیارے پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button