Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بین الاقوامی کانفرنس “اقتصادی مسائل اور پائیدار ترقی 2025” کا آغاز ہوگیا

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ معاشیات کے زیرِ اہتمام پانچویں بین الاقوامی کانفرنس “اقتصادی مسائل اور پائیدار ترقی2025” کا آغاز ہوگیا، تین روزہ کانفرنس 5 دسمبر تک جاری رہے گی۔

ترجمان کے مطابق کانفرنس کا بنیادی مقصد پائیدار ترقی، معاشی تحقیق اور سائنسی تعاون کے فروغ کے لیے ایک ایسا مؤثر پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں ماہرین اپنے تجربات اور تجاویز پر کھلے انداز میں تبادلہ خیال کرسکیں۔

تقریب کی سرپرستی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کر رہی ہیں، کانفرنس کی فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر حنا علی ہیں، کانفرنس کے پہلے دن ہونے والے سائنسی و تحقیقی سیشنز میں معاشی و سماجی ترقی، غربت اور بے روزگاری کے خاتمے، وسائل کی منصفانہ تقسیم، کاروبار و سرمایہ کاری، مالیاتی استحکام، ماحولیاتی معیشت، صحت و تعلیم جیسے اہم موضوعات پر مقالہ جات پیش کیے گئے۔

مہمان خصوصی ڈی پی آئی کالجز ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر فرید شریف نے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی بھی ترقی پسند معاشرے کی بنیاد ہے، جو رسمی اور غیر رسمی دونوں صورتوں میں کردار ادا کرتی ہے۔ رسمی تعلیم تعلیم اداروں کے ذریعے نظم و ضبط، پابندیِ وقت، ابلاغی مہارت اور شخصیت سازی کو فروغ دیتی ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ“پائیدار ترقی صرف ایک تصور نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کا ضامن ہےپاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو معاشی تحقیق، اختراعات اور پالیسی سازی کے درمیان مضبوط ربط پیدا کرنا ہوگا تاکہ ہم عالمی معاشی چیلنجز کا سامنا کامیابی سے کرسکیں۔

ہماری نوجوان افرادی قوت ملک کی اصل طاقت ہے جسے معیاری تعلیم اور معاشی مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے، خواتین یونیورسٹی ملتان علم و تحقیق کے فروغ میں ہر سطح پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور اس کانفرنس کے ذریعے ملکی و غیر ملکی ماہرین کو ایک ساتھ لا کر قومی ترقی میں عملی شمولیت کو فروغ دیا جا رہا ہے کہ اقتصادی ترقی اور سماجی بہبود لازم و ملزوم ہیں اور یہی اس کانفرنس کا محور ہے۔

پہلے روز ریسرچ پیپر پیش کرتے ہوئے محقیقن نے کہا کہ عالمی معاشی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، جس میں پائیدار معاشی ماڈلز، مائیکروفنانس اور انسانی وسائل کی ترقی بنیادی ستون کی حیثیت رکھتے ہیں، فوکل پرسن ڈاکٹر حناعلی کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے سیشنز نہایت مفید اور مستقبل کی معاشی سمت کے تعین کے لیے رہنمائی فراہم کرنے والے ہیں یہاں پیش کئے گئے تحقیقی مقالات کو ایچ ای سی سے تسلیم شدہ جرائد کے خصوصی شماروں میں شائع کیا جائے گا تاکہ تحقیق کو پالیسی سطح تک پہنچایا جا سکے۔

کانفرنس میں نئے علمی زاویے سامنے آئیں گے اور پاکستان میں پائیدار معاشی ترقی کے لیے قابلِ عمل سفارشات تشکیل پائیں گی، پہلے دن ملکی اور بین الاقوامی ماہرینِ معاشیات، محققین اور اسکالرز میں ڈاکٹر عرفان احمد، ڈاکٹر رمضان شیخ، ڈاکٹر نادیہ (ناروے)، ڈاکٹر شجاع احمد، ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن اور ڈاکٹر بابر عزیز شامل تھے۔

پروگرام کی میزبانی ڈاکٹر رائمہ نذر نے کی جبکہ اختتام پر وائس چانسلر اور ڈاکٹر فرید شریف نے معزز مقررین اور منتظمین میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں، کانفرنس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button