Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے حکومتی وزرا سے الزامات بارے ثبوت مانگ لئے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کر کے الزامات کے ‏ثبوت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا ، جس ‏میں وفاقی وزرا کی جانب سے الیکشن کمیشن پر عائد کردہ الزامات کا جائزہ لیا گیا۔ ‏
الیکشن کمیشن نے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دونوں وزراء کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کی میٹنگ میں عائد کیے گئے الزامات پر اعظم سواتی سے ثبوت مانگںے کا فیصلہ ‏کیا ہے۔ساتھ ہی فواد چوہدری سے پریس بریفنگ میں الزام تراشی پر ثبوت مانگنےکا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ‏الیکشن کمیشن نے پیمرا سے متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن نے پیمرا سے کہا ہے کہ ایوان صدر، کمیٹی کارروائی اور پریس بریفنگ کاریکارڈ پیش کیا ‏جائے۔
واضح رہے کہ اعظم سواتی نے کمیٹی میٹنگ میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے کھائے ہیں جب کہ فواد ‏چوہدری نے کہا کہ ایسا لگتا ہے الیکشن کمیشن اپوزیشن کاہیڈکوارٹربن گیا ہے چیف ‏الیکشن کمشنراپوزیشن ‏کےماؤتھ پیس کےطو رپر کام کرنا چاہتےہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button