Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پنجاب میں نیبر کونسل اور حلقہ بندیوں کاشیڈول جاری

ملک کی سب سے بڑی آبادی والے صوبے پنجاب میں نیبرکونسل اور حلقہ بندیوں کاشیڈول جاری کر ‏دیا گیا۔

نیبرہڈ اور ویلج کونسلز کی حلقہ بندیاں 22مارچ2022 تک مکمل کرنےکا فیصلہ ‏کیا گیا ہے۔

لوکل گورنمنٹ ایکٹ2021 کےسیکشن7کےتحت انتظامات کیےجائیں گے۔حلقہ بندیوں کے انتظامات 27 دسمبر سے 10جنوری تک مکمل کیےجائیں گے۔

11جنوری سے9فروری ‏تک حلقہ بندی کمیٹی ابتدائی فہرست مکمل کرےگی۔

‏10فروری 2022 کو نیبرہڈ اور ویلج کونسلز کی حلقہ بندیاں شائع کی جائیں گی جس کے بعد ‏‏11 سے 25فروری تک ووٹرحلقہ بندی کمیٹی کو اعتراضات جمع کرائیں گے۔

‏12مارچ تک حلقہ بندیوں سےمتعلق اعتراضات دورکیےجائیں گے اور 13مارچ سے19مارچ تک حلقہ ‏بندی کمیٹی حتمی فہرست تیار کرے گی۔

22 مارچ 2022 کو نیبرہڈ اور ویلج کونسلزکی حتمی حلقہ بندیاں شائع ہوں گی۔

اس حوالے سے ‏چیف الیکشن کمشنر کی ہدایات پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button