پنجاب کے تعلیمی بورڈز ایمپلائز یونین ایسوسی ایشز کی پگ پھر ملک نثار کے سر رکھ دی گئی

پنجاب کے تعلیمی بورڈز کی تمام منتخب ایسوسی ایشنز نے ملک نثار کو اگلی مدت کے لیے پنجاب تعلیمی بورڈز فیڈریشن کا متفقہ چیرمین منتخب کرلیا پنجاب کے تعلیمی بورڈز کی ایسوسی ایشنز کا اہم اجلاس ملتان میں منعقد ہوا جس میں ملک نثار کی خدمات کو دیکھتے ہوئے آئندہ مدت کےلئے چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔
اس موقع پر نو منتخب پنجاب بورڈ فیڈریشن ملک نثار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھے اس اہم ذمے داری کے لیے منتخب کیا مجھ پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتروں گا۔
تعلیم ایک مقدس فریضہ ہے اور ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے ہی ہم پنجاب میں تعلیمی معیار کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ہماری ترجیح ہوگی کہ ہم بورڈز کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط کریں، شفافیت کو فروغ دیں، اور طلبا کو ایک منصفانہ اور جدید تعلیمی نظام فراہم کریں۔
یقین دلاتا ہوں کہ فیصلے مشاورت سے کیے جائیں گے اور ہر رکن کی رائے کو اہمیت دی جائے گی۔ آئیں ہم سب مل کر ایک روشن تعلیمی مستقبل کی بنیاد رکھیے گی۔
نو منتخب چیئرمین کو تعلیمی بورڈ کے افیسران بورڈ ملازمین اور ایمپلائز یونین کے عہدے داروں نے مبارکباد پیش کی ہے۔