Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈز نے امتحانی مراکز کے لئے پرفارمہ جاری کردیا
تعلیمی بورڈ ملتان نے حکومتی احکامات کے مطابق امتحانی سنٹروں کونئے ایس او پیز کے ساتھ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور متعلقہ تعلیمی اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کا امتحانی مراکز کی صلاحیت کو درست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت کی ہدایت کے مطابق پنجاب/اتھارٹی کا یہ پرفارمہ متعلقہ ہیڈ آف انسٹی ٹیوشن کے ذریعے بھرنا ضروری ہے تاکہ آئندہ امتحانات کے لیے سوالیہ پرچوں پر واٹر مارک/کوڈ بروقت چسپاں ہو جائیں۔
ان تفصیلات میں ادارے کا نام ، پرنسپل کانام ، امتحانی ہال کی گنجائش ، فی امیدوار بیٹھنے کی جگہ ، کمروں کی گنجائش ، کتنے امیدوار بیٹھ سکتے ہیں، کتنی کرسیاں اور میزیں دستیاب ہیں، مرکز میں 240 امیدواروں کی جگہ ہونا ضروری ہے یہ معلومات جلد سے جلد فراہم کی جائیں ۔