Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ تعلیم کو کورونا ویکسی نیشن مہم میں تیزی لانے اور مکمل کرنے کی ہدایات

وفاقی وزرات تعلیم نے تمام صوبائی محکمہ تعلیم کو کورونا ویکسی نیشن مہم میں تیزی لانے اور مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم نے کرونا ویکسین کے لئے تمام صوبوں کے وزرات تعلیم کو مراسلہ لکھ دیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر مقررہ وقت میں کورونا ویکسی نیشن کے اہداف حاصل کرنے ہیں تو مہم میں تیزی لانی ہوگی۔
مہم کو کورڈنیشن کے ساتھ آگے بڑھایا جائے۔تعلیمی اداروں میں طلبہ کی ویکسی نیشن سست روی کا شکار ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طلبہ کی ویکسی نیشن میں عدم دلچسپی کی وجہ سے اہداف مقررہ وقت پر حصول مشکل ہورہا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button