Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ، تونسہ شریف کیمپ آفس : محکمہ ایجوکیشن کی کھلی کچہری

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تونسہ شریف میں قائم کیمپ آفس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری خواجہ مظہر الحق، ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جام آفتاب حسین اور ڈی پی آئی (سکینڈری) اعزاز احمد جویۂ نے شہریوں کے مسائل
سنے، اور ان کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کیے،اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن، ڈائریکٹر کالجز اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بھی کیمپ آفس میں موجود رہے۔

تونسہ شریف میں موجودگی کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری اور دیگر افسران نے سرکاری سکولوں دورہ کر کے ترقیاتی اسکیموں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا، جب کہ آج(26فروری کو) بارتھی کا دورہ کرکے وہاں سکولوں اور ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرے گا۔

ایڈیشنل سیکرٹری خواجہ مظہر الحق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا تونسہ شریف میں کیمپ آفس قائم کیا گیا ہے ، جس سے تونسہ شریف اور کوہ سلیمان کے دور دراز ایریا کے لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اوپن ڈور پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی کھلی کچہری میں جو فیصلے کیے تھے اور درخواستوں کو لیا تھا ، ان پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ تونسہ،ڈی جی خان اور کوہ سلیمان میں سکول و ہائیر ایجوکیشن کے منصوبوں پر کام جاری ہے،کیمپ آفس کے قیام سے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ میں مزید بہتری آئے گی۔

خواجہ مظہر الحق نے بتایا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب اور سیکرٹری سکول و ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کو کیمپ آفس میں لوگوں کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات اور ان کے ازالے کی رپورٹ ارسال کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button