Breaking NewsEducationتازہ ترین
وزیر تعلیم پنجاب نے پرائیویٹ سکولز کے لیے سمر کیمپ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پنجاب بھر میں اس وقت ہیٹ ویو چل رہی ہے درجہ حرارت 49 کو چھو رہا ہے مگر صوبائی وزیر تعلیم نے پرائیویٹ سکولوں میں سمر کیمپ لگانے کی اجازت اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اس قبل وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سمر کیمپ کی اجازت دینے سے متعلق اپنی فیسبک پوسٹ میں کہا ہے تھاکہ 16 جون سے 15 جولائی تک پرائیوٹ سکولز کو صبح 7:30 بجے سے 10:00 بجے تک سمر کیمپ لگانے کی اجازت ہوگی۔
وزیر تعلیم پنجاب نے مزید کہا کہ سمر کیمپ کی کوئی فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔