Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایجو کیشنل اینڈ سوشل فورم کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر تقریب

گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں ایجو کیشنل اینڈ سوشل فورم کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم وفات کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی۔

اس موقع پر پروفیسر عنایت علی قریشی ، پرنسپل محمد اکرم ، نذر محمد وینس ، میاں وقاص فرید قریشی حافظ داؤد ، ڈاکٹر محمد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر ہم ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، نوجوان وطن عزیز کی آبیاری کےلئے اکابرین کے اقوال زریں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کی تعلیمات وقت کی اہم ضرورت ہے، ہمارے اسلاف ہی ہمارا رول ماڈل ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم وطن عزیز کو بیرونی و اندرونی سازشوں سے پاک رکھنے کے لئے متحد ہو کر چلیں ورنہ اغیار کی ناپاک سازشوں سے گمراہ ہو کر غلامی کی زنجیروں میں جکڑ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان اس ملک کے معمار ہیں وہ آگے آئیں مثبت طور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول میں ابتدا سماجی تنظیم کے شا ظل نعمان ، رافع ملک ، حذیفہ جمیل ، شاہ میر ، حیدر ، احد ملک نے طلبا و طالبات میں کتابیں تقسیم کیں۔

بعد ازاں ایجو کیشنل اینڈ سوشل فورم کے بانی و چیئر مین پروفیسر عنایت علی قریشی ، چیف آرگنائزر میاں وقاص فرید قریشی نے 11 ستمبر کی مناسبت سے معروف قانون دان اشرف قریشی کو قانونی و سماجی خدمات کے اعتراف میں جناح کیپ پہنائی اور عمرہ کی ادائیگی پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔

اس موقع پر محمد اقبال خان دستی ، محمد اشفاق قریشی، محمد امین میاں اسید شریک تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button