Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈز اور یونیورسٹیوں کے پیپر اور پریکٹیکل منسوخ
حکومت کی جانب سے آج 28 مئی کو یوم تکبیر بارے سرکاری تعطیل کیے جانے کے بعد تعلیمی بورڈز اور جامعات نے آج ہونے والے پریکٹیکل اور امتحانات منسوخ کر دیے ہیں۔
کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ملتان کے مطابق انٹر سالانہ امتحانات کے آج ہونے والے پریکٹیکل منسوخ کردیے گئے ہیںز نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اسی طرح جامعہ زکریا کی انتظامیہ کے مطابق آج 28 مئی کو ہونے والے تمام پیپر منسوخ کر دیئے گئے ہیں جو کہ آخر میں لیے جائیں گے جبکہ زکریا یونیورسٹی ملتان میں گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے یومِ تکبیر کے موقع پر 28.5.2024 بروز منگل کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں 28.5.2024 کو ہونے والے تمام پیپر منسوخ کر دیئے گئے ہیں جو کہ آخر میں لئے جائیں گے۔