Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی اداروں کے اوقات کار پھر تبدیل

پنجاب میں سموگ کی صورتحال بہتر ہوتے ہی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے ۔
محکمہ ماحولیات کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق یہ اوقات کار فوری طو ر پر نافذ العمل ہونے تھے مگر سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں نے رواں ہفتے ٹائم کوتبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جاری مراسلے کے مطابق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں صبح 8:15 بجے کلاسز کا آغاز ہوگا ۔
حکم کی کسی بھی خلاف ورزی پر متعلقہ قانونی فریم ورک کے تحت سزا دی جائے گی۔