Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے آج کھل جائیں گے

عیدالفطر کی تعطیلات اختتام پذیر ہوگئیں، اور آج بدھ سے تما م تعلیمی ادارے کھل جائیں گے ۔
سکولوں میں نئے اوقات کار نافذ ہوں گے، جس کے مطابق گرلز سکول صبح سوا سات بجے اور بوائز سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے,گرلز سکولز میں بارہ پنتالیس اور بوائز سکولز میں دوپہر ایک بجے چھٹی ہوگی۔
دوسری طرف تمام یونیورسٹیوں کے ہاسٹلز گزشتہ شام کھول دئے گئے، اور صفائی کاعمل مکمل کیاگیا ہے، کلاسز کا آج سے اجراء ہوگا۔