Paid ad
Breaking NewsEducationUncategorisedتازہ ترین

ایجوکیشنل موومنٹ پنجاب کے وفد کی ڈی ای او سے ملاقات

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ملتان راؤ شمشاد علی سے ایجوکیشنل موومنٹ پنجاب کے چیئرمین رانا محمد اسلم انجم اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی۔

ملاقات میں اساتذہ کی ترقیوں (پروموشن) کے عمل میں تیزی لانے اور خالی اسامیوں پر زیادہ سے زیادہ پروموشن کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔ایجوکیشنل موومنٹ کے وفد میں رانا عدیل، صادق خان، راؤ انعام، عابد محمود، یونس لودھی اور مشتاق حسین شامل تھے۔

وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ تاخیر کے باعث اساتذہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، اس لیے پروموشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

اس موقع پر ڈی ای او ایلیمنٹری راؤ شمشاد علی نے اپنے عملے کو پروموشن کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اساتذہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ جن اساتذہ کے نام پروموشن کیسز میں شامل ہیں وہ اپنے تمام مطلوبہ کاغذات 28 جنوری 2026 تک دفتر میں لازمی جمع کروا دیں تاکہ کارروائی بروقت مکمل کی جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button