Breaking NewsEducationتازہ ترین

معیارتعلیم کی بہتری کیلئے ٹیم ورک کیساتھ بھرپور کاوشیں کی جائیں گی:ریاض احمد آصف

ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن ملتان کے نومنتخب صدر ریاض احمد آصف نے کہا ہے کہ افسران تعلیم ، سکولزسربراہان اوراساتذہ کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے، معیارتعلیم کی بہتری کیلئے ٹیم ورک کیساتھ بھرپور کاوشیں کی جائیں گی۔

فروغ و معیارتعلیم کے حوالے سے حکومتی اہداف کو پورا کیا جائے گا۔سکولز سربراہان کیساتھ اساتذہ کے تمام جائز مسائل بھی حل کرائے جائیں گے، اور اس کیلئے بلاامتیازتمام دوستوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈماسٹرز وبپرنسپلز ایسوسی ایشن کے گزشتہ اتوار باقاعدہ شفاف الیکشن پرامن ہوئے جس میں عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

ریٹرننگ آفیسر پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ محمد رمضان انجم تھے ، جنہوں نے احسن طورپر شفاف الیکشن کا انعقاد کرایا۔

انہوں نے بتایا کہ انشااللہ جون کے پہلے ہفتے تقریب حلف برداری منعقد کی جائے گی۔

دریں اثناسابق چیئرمین یونین کونسل مہراظہر چاون نے گزشتہ روزریاض احمد آصف کیساتھ ملاقات کی ، اور انہیں صدرڈسٹرکٹ ہیڈماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ محکمہ تعلیم ،تمام تعلیمی اداروں، افسران، سکولز سربراہان، اساتذہ وسٹاف کا فخر ہیں۔

شعبہ تعلیم کیلئے آپ کی کاوشیں قابل قدروقابل تحسین ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں