Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

دفتری نظام کو ڈیجیٹلائز کرنا وقت کی اہم ضرورت : سیکرٹری تعلیم

سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب رانا سلیم احمد خان نے کہا ہے کہ ایجوکیشن سیکرٹریٹ کے دفتری نظام کو ڈیجیٹلائز کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، دفتری امور کی انجام دہی میں ای فائلنگ اور آفس آٹومیشن سسٹم اپنا کر فائل کلچر ختم کیا جائے۔

وہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے کمیٹی روم میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام ای فائلنگ اور آٹومیشن سسٹم کے ماڈیول بارے ٹریننگ سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری آغا ظہیر عباس شیرازی، ڈپٹی سیکرٹریز خواجہ مظہر الحق، سیف الرحمٰن اور آفاق مورس سمیت محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے سیکشن افسران اور منسٹریل و کلیریکل سٹاف کے افراد ٹریننگ سیشن میں موجود تھے۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب نے دفتری نظام کو پیپر لیس بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور سول سیکرٹریٹ لاہور کو مربوط ماڈیول کے ذریعے منسلک کر کے تمام انتظامی محکمہ جات میں ای فائلنگ اور آفس آٹومیشن کا نظام نافذ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تمام سرکاری خط کتابت، سمیریوں کی ترسیل اور نوٹنگ وغیرہ ای فائلنگ کے تحت ہو گی، جب کہ ڈائری اور ڈسپیچ سے لے کر فائلوں کے ریکارڈ تک کا نظام بھی ای فائلنگ سسٹم سے منسلک ہو گا۔

اس موقع پر ٹریننگ سیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ ایجوکیشن سیکرٹریٹ کا سٹاف دفتری امور میں آسانی کے لیے ای فائلنگ کے نظام کو سنجیدہ لے، اور ٹریننگ پراسس کے دوران اس پر جلد از جلد عبور حاصل کرے۔

انہوں نے کہا کہ ای فائلنگ کے نظام سے نہ صرف وقت کی بچت ہو گی، بلکہ اس سے سرکاری امور نمٹانے میں تیزی آئے گی ، اور ڈیجیٹلائزیشن کے عمل سے محکمہ تعلیم میں شفافیت کا نظام بھی رائج ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای فائلنگ سسٹم میں فائل پراسیسنگ کے لیے ٹائم لائن مقرر کی گئی ہے۔

ٹریننگ سیشن کے موقع پر اللہ رکھا نے شرکاء کو ای فائلنگ کا طریقہ کار بتاتے ہوئے کہا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے تمام افسران کو لاگ ان اور پاس ورڈ فراہم کر دیے گئے ہیں، افسران فیلڈ وزٹ کے دوران بھی لیپ ٹاپ کے ذریعے آفس فائل پر ریمارکس دے سکیں گے، اور کسی بھی ای فائل کی کیو آر کوڈ کے ذریعے جانچ کر سکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button