Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی: عید بونس کا نام تبدیل، ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

زکریا یونیورسٹی کے آڈٹ اعتراضات ، لیٹ سٹنگ الاونس کانام تبدیل ،عید بونس اچھی اے سی آ ر سے مشروط کردیا گیا۔

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں ایک نئے انتظامی احکامات نے ملازمین کو پریشانی میں مبتلا کردیا، خزانہ دار آفس سے جاری ہونے والے ایک مراسلے میں کہاگیا ہے کہ سات فروری کو ہونے والے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارش پر سینڈیکیٹ نے "لیٹ سیٹنگ الاؤنس” کے نام کو "اعززیہ” میں تبدیل کرنے کی منظوری دی ہے۔

محکمہ کے سربراہان اپنے ماتحت کام کرنے والے ملازمین کی فہرست بطور اعزازی ایوارڈ کے لیے فراہم کریں گے جس کے بعد سکیل ایک سے لیکر 16 تک کے تمام ملازمین جن کا اعزازیہ 22 ہزار جو ہر عید پر 11 ہزار کرکے دیا جاتا ہے کو اعزازیہ کی شکل میں دیا جائے گا۔
تاہم متعلقہ چیئرمین اپنے ملازمین کی فہرست اپنی اچھی رائے کے ساتھ فراہم کرنا ہوگی۔

اس مراسلے کے بعد ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ چیئرمین اور افسران کو بلیک میل کریں گے وائس چانسلر اس کا فوری نوٹس لیں جبکہ خزانہ آفس کا کہنا ہے کہ آڈٹ اعتراضات کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے کہ کیونکہ الاونس کی گورنر سے منظوری ضروری ہے اس لئے الاونس کی موجودہ کوئی حیثیت نہیں تھی اور اس پر آڈٹ اعتراضات لگ رہے تھے اب یہ اعزازیہ کبھی ختم نہیں ہوگا اس کو قانونی حیثیت حاصل ہوگئی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button