Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیاں کرنے کا اعلان

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے لئے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں کہیں بھی کوئی نیا انتظامی یونٹ نہیں بنایا جائےگا،تمام صوبوں کے لئے حلقہ بندی کمیٹوں کی تشکیل 16اپریل تک کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے تمام چیف سیکرٹری اور صوبائی الیکشن کمشنر ز کو حلقہ بندی کے کام کے لئے مطلوبہ نقشہ جات ودیگر دستاویزات کی فراہمی کی ہدایت کردی۔

11اپریل سے 26اپریل تک مطلوبہ نقشہ جات و دیگر دستاویزات کی فراہمی کی جائے گی۔

20اپریل سے 24اپریل تک حلقہ بندی کمیٹوں کی ٹریننگ کی جائے گی۔
ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 28مئی کو کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 29مئی سے 28جون تک ابتدائی حلقہ بندیوں پر عوام اپنے اعتراضات اور سفارشات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کریں گے۔

الیکشن کمیشن تمام اعتراضات کی سماعت اور فیصلے یکم جولائی سے 30جولائی تک انجام دے گا۔

جبکہ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 3اگست کو شائع کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button