Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

الیکشن کمیشن کا تمام سیاسی جماعتوں کو بروقت انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو بھیجےگئے مراسلے میں کہا ہےکہ مشاہدے میں آیا ہےکہ سیاسی جماعتیں بروقت پارٹی الیکشن نہیں کراتیں ۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ بروقت پارٹی الیکشن نہ کرانا قانون اور جماعتی دستور کی خلاف ورزی ہے، وقت گزرنے پر الیکشن کمیشن سے مہلت لینے کی درخواستیں کی جاتی ہیں ، تمام سیاسی جماعتیں اپنے مقررہ وقت کے اندر انٹراپارٹی انتخابات کو یقینی بنائیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں الیکشن ایکٹ کی سیکشن 208 کے تحت اپنے پارٹی آئین کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کی پابند ہیں، ہرسیاسی جماعت پانچ سال کے اندر انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button