Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے قوانین کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو نوٹس بھیج دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو 7 جولائی کو صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں حمزہ شہباز کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدیات کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن شیڈول کے بعد ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں ہوسکتا، تاہم حمزہ شہباز نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ روز روشن گھرانہ پروگرام کے تحت 100یونٹ بجلی سبسڈی کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ روز حمزہ شہباز کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ 6 ماہ میں بجلی کے 100 یونٹ استعمال کرنیوالوں کو پنجاب حکومت مفت بجلی دے گی، اور ایسے صارفین کو نہ صرف بجلی کا ریلیف بلکہ انہیں ایک مدت کے اندر سولر پینل بھی دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھی اس معاملے کو اٹھایا گیا تھا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے 100 یونٹ مفت بجلی کے اعلان پر سپریم کورٹ کو خط بھی لکھا ہے، جس میں انہوں نے حمزہ شہباز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، عدالت نے انہیں حکم دیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب 22 جولائی تک صرف ضابطے کے اختیارات استعمال کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button