Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

’ای وی ایم‘ سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم بیان آگیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور آئی ووٹنگ پر اپنا کام ذمہ داری سے کررہے ہیں، کام میں مداخلت نہ کی جائے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ای وی ایم سے متعلق میڈیا پر غیرذمہ دارانہ بیانات سامنے آرہے ہیں جو گمراہ کن ہیں، 23 دسمبر کو کمیٹیاں ای سی کو ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر بریفنگ دے چکی ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مشینوں کی ٹینڈرنگ میں عالمی معیار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، مشینوں کی تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ بھی ضروری ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو ٹیکنالوجی سے متعلق ادراک نہیں ہے، کسی کو وضاحت چاہیے تو الیکشن کمیشن کے دروازے کھلے ہیں ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو دباؤ میں لانے کا سلسلہ بند کیا جائے، الیکشن کمیشن بغیر کسی دباؤ کے اپنا کام جاری رکھے گا۔

ای سی پی ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے بھی ٹیکنالوجی سے متعلق اقدامات کرتا رہا ہے، مشینوں کے حصول کے عمل میں پیپرا رولز، عالمی معیار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

ای سی پی ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن قانون اور آئین کے تحت اپنی ذمہ داری ادا کرنے کا پابند ہے، ادارہ بغیر کسی دباؤ کے اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button