Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں سیمینار کا انعقاد

ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پروفیسر ڈاکٹر طارق مسعود نے الیکٹریکل انجینیرنگ کی دور جدید کی تحقیق پر لیکچر دیا۔

سیمینار میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، رجسٹرار ڈاکٹر عاصم عمرسمیت دیگر شعبہ جات کے ڈیپارٹمنٹ ہیڈ اور طلباء نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

ڈاکٹر طارق مسعود خطاب میں سمارٹ گرڈ آپریشنز اینڈ کنٹرول چیلنجز کے موضوع پر ایک فصیح و بلیغ لیکچر دیا۔

سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ ایسے سیمینارز طلبہ کے لئے انتہائی مفید ہوتے ہیں، انشاءاللہ ایک دن ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

جنوبی پنجاب میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ، صرف تھوڑی سی محنت اور رہنمائی سے طلباء اپنے علاقے کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button