Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو میں میٹرز کا بحران خود ساختہ نکل آیا ، سابق سی ای او کی سست پالیسی نے صارفین کی مشکلات بڑھا دیں، "ڈی رپورٹرز” کی خصوصی رپورٹ

میپکو میں تقریباً گزشتہ 2سال سے جاری میٹروں کا بحران خودپیدا کردہ ہے، اور میپکو انتظامیہ کا ایک ڈرامہ ہے۔ جس میں بورڈ آفڈائریکٹرز (بی او ڈی)بھی ملوث ہے۔س

سابقہسی ای او انجینئر اکرام الحق اس کہانی کے مرکزی کردار تھے، جو باقاعدہ میپکو کی نجکاری کا مشن لے کر آئےتھے ۔

حکومت کو میپکو کی نجکاری کے لئے گراؤنڈ بنانے کی یقین دہانی کرائی اور اس کے بدلے میں میپکو کا پرائیویٹ سی ای او مقرر کرنے کی یقین دہانی لی ۔

انجینئر اکرام الحق نے باقاعدہ پلاننگ کے تحت چارج لیتے ہی میپکو کےتمام امور تعطل کا شکار کردئیے۔

اووربلنگ کو فروغ دیا‘نئے کنکشن شدید تاخیر کا شکار کردئیے‘ ۔

سائلین کی طرف سے درخواست دینے کے ایک سال اور اس سے بھی زائد عرصہ تک سنگل فیز‘ تھری فیز‘ کمرشل‘انڈسٹریل‘ ٹیوب ویل سمیت تمام کیٹگریز کے کنکشن تاخیر کا شکار کئے گئے۔

سائلین سے نئے کنکشنوںکے لئے ڈیمانڈ نوٹسز کی مد میں اربوں روپے جمع کرنے کے باوجود ایک سال اور اس سے بھی زائد عرصہ تک کنکشن جاری نہیں کئے گئے۔

اس کے علاوہ خراب و جلے میٹرز بھی ایک سال اور اس سے بھی زائد عرصہ تک تبدیل نہیں کئے گئےاور بے قصور صارفین کومسلسل اووربلنگ‘ ڈیڈیکشن‘ فرضی بلوں کے ذریعے مسلسل ذہنی ٹارچر کیا گیا۔

لوڈ میں اضافہ سمیت تمام امور شدید تعطل کا شکارکردئیے گئے، تاکہ عوام میں نفرت پھیلے اور وہ میپکو کو پرائیویٹ کرنے کامطالبہ کردیں۔

اس سلسلے میں نئے کنکشن لگانے کے حوالے سے نیپرا رولز بھی ردی کی ٹوکری میں ڈال دئیے گئے ہیں۔نئے کنکشنوں اور خراب میٹروں کی تبدیلی کے حوالے سے ایس ڈی اوز‘ایکسین تو الگ رہ گئے‘ایس ایز کے ہاتھ بھی کچھ نہیں رہا، کیونکہ میپکو سٹورز سے انہیں میٹرز ہی نہیں دئیے جا رہے۔

سی ای او انجینئر اکرام الحق میپکو کی بربادی‘ صارفین پر مظالم ڈھانے کے بعدریٹائرمنٹ کے بعد اب اس آس میں ہیں کہ کب ان کو میپکو کا پرائیویٹ چیف ایگزیکٹو مقرر کیا جاتاہے۔

اس صورتحال میں عوامی حلقوں میں شدید تشویش پھیل گئی ہے ا عوامی حلقوں نے نئے سی ای او انجینئر اللہ یار بھروانہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاملات ٹھیک کریں۔

اس بارے میں رابطہ کرنے پر میپکو حکام کاکہنا تھا کہ سائلین کی پریشانیوں کا خیال ہے مگر مجبوریاں آڑے آرہی ہیں ۔

دیگر بجلی کمپنیوں میں بھی یہی مسائل بنے ہوئے ہیں۔نئے کنکشنوں کی صورتحال بہتر کی جا رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button