Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

فیول ایڈجسٹمنٹ، ایک بار پھر بجلی گرانے کی تیاریاں

سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافے کےلیے نیپرا میں درخواست دائرکردی، بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے دی گئی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر2021 میں 8 ارب 52 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداوارلاگت 73 ارب 84 کروڑروپے رہی۔بجلی کی قیمت اضافہ کی درخواست دسمبرکے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

درخواست کے مطابق 22 روپے 24 پیسے میں فرنس آئل سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے 17 روپے 80 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی، 14 روپے 8 پیسے فی یونٹ میں ڈیزل سے بجلی پیدا ہوئی، کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگٹ 13 روپے 31 پیسے فی یونٹ میں ہوئی۔ایران سے 13 روپے 26 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔

نیپرا یکم فروری کوبجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پرسماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں صارفین پر30 ارب سے زائد روپے اضافی بوجھ پڑے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button