Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی غلامی کا ثبوت: کرامت شیخ

پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ کشکول توڑنے کی دعویدار حکومت نے ملکی معیشت کی شدید ترین بدحالی کے باوجود حکومت کابجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ آئی ایم ایف کی غلامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
آئے روز اشیائے ضروریہ، بجلی،گیس، تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریاست مدینہ کے طور پر وطن عزیز کو استوار کرنے کے برعکس ہے اسی لئے ایوانوں میں بیٹھے مقتدر طبقہ کو اس سلسلے میں سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیئے ۔
ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر دیگر رہنما میاں حاجی عبد الرشید، ملک آصف لنگاہ ودیگر بھی موجود تھے۔
کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ ایک طرف یہ صورتحال ہے تو دوسری طرف ترقیاتی فنڈز میں مبینہ طور پر کرپشن کی آواز بلند کرنے والوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے جارہے ہیں اس کی سخت ترین مذمت کرتے ہیں اور وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب اور ملتان انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں کرپٹ افسران کے خلاف فی الفور قانونی کاروائی کریں اور جھوٹے مقدمات کا سلسلہ بند کیاجائے۔
جن کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے تین سالوں کا بجٹ اپر پنجاب واپس چلا گیا لیکن افسوس کہ عوامی نمائندے بھی خاموش ہیں جس کی زندہ مثال ملتان سمیت جنو بی پنجاب آج 75سال گزرنے کے باوجود بھی پسماندہ حالت کا شکار ہے اور کئی علاقوں میں انسان اور جانور اکٹھے پانی پیتے ہیں تعلیم و صحت کے شعبہ سمیت دیگر معاملات میں کیسے ترقی و خوشحالی آئے گی جب عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر ایوانوں میں بیٹھے والے زاتی مفادات کی سیاست کو ترجیح دیں گے انہیں پارٹی قائد مصطفی کمال سے سبق سیکھنا چاہیئے جنہیں ماضی میں کراچی کی حالت بہتر کرنے کا موقع ملا توپوری قوم کے سامنے کراچی کی بہتر حالت عیاں ہو گئی ۔
انہوں نے کہا کہ الگ صوبہ بنانے کے سہانے خواب دکھانے والی جو حکومت آج تک سیکریٹریٹ نہیں بنا سکی وہ صوبہ کیا بنائے گی اسی لئے عوام اب جھوٹے کھلاڑیوں کے جھانسے میں نہ آئیں جنہوں نے گذشتہ ساڑھے تین سالوں کے دوران ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا اور عوام سے کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا اس سے آئندہ بھی بہتری کی کوئی توقع نہیں ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button