ملتان: ایس ڈی او شمس آباد کی بڑی کارروائی، چار بجلی چور پولیس کے حوالے
سب ڈویژنل آفیسر ایس ڈی او میپکو شمس آباد سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے چار صارفین کو بڑے پیمانے پر بجلی چوری کرتے پکڑ لیا۔
سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل انجینئر امجد نواز بھٹی کی ہدایت پر الیکٹرانکس مارکیٹ حسین آگاہی میں گرینڈ آپریشن کے بعد ایک اور بڑی کاروائی کرتے ہوئے چار صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر گرفتار کرا دیا۔
ایگزیکٹو انجینئر میپکو موسیٰ پاک ڈویژن انجینئر غلام محی الدین میتلا کی زیر نگرانی ایس ڈی او چوہدری تنویر اختر کی سربراہی میں میٹر انسپکٹر اسرار احمد،لائن سپریٹنڈنٹ حسن علی گردیزی،میٹر ریڈر منیر احمد، لائن مین عرفان مسعود اور سٹاف نے پولیس کے کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چار صارفین شوکت حسین ولد بشیر احمد ‘محمد یوسف ولد محمد اقبال ‘ احمد حسن ولد محمد کلیم اور محمد افضال ولد محمد اقبال کو پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا، چیکنگ کے دوران صارفین میٹروں میں سوراخ کر کے اور میٹر کی گراری کو روک کر دانستہ طور پر بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے۔
ان بجلی چور صارفین کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے ہیں۔